19

کبیروالا، تیز رفتار کار ٹرالر سے ٹکرا گئی، 2 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمی

لاہور(بیورو رپورٹ)ملتان جانے والی فیملی کی کار موٹر وے ایم 4 کبیر والا انٹرچینج کے قریب ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثے میں دو افراد جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئے،ملتان ایم ڈی اے چوک کی رہائشی فیملی کار پر اسلام آباد سے واپس اپنے گھر ملتان جارہی تھی کہ موٹروے ایم فور نزد کبیروالا انٹر چینج کے قریب تیز رفتاری کی وجہ سے ٹرالر سے ٹکرا گئی،جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے،حادثہ اس قدر شدید تھا کہ زخمی گاڑی میں پھنس کر رہ گئے، ریسکیو کے جوانوں نے کار کی باڈی کاٹ متاثرہ افراد کا باہر نکالا،جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،ریسکیو 1122 نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال منتقل کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں