8

کبیروالہ ٹول پلازہ پر ناکہ بندی کے دوران 3 منشیات فروش گرفتار،چرس اور افیون برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس ملتان نے کبیروالہ ٹول پلازہ پر ناکہ بندی کرکے ناکہ بندی کے دوران 3 منشیات فروش گرفتار کر لیئے،اور منشیات فروشوں سے 16 کلوگرام افیون اور چرس برآمد کرلی،تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے کبیر والا ٹال پلازہ پر ناکہ بندی کر کے منشیات کا دھندہ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضے سے 16 کلو گرام افیون اور چرس برآمد ہوئی،اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں شیرا خان، محمد امین اور شبیراکبر شامل ہیں، ملزمان پشاور سے منشیات سمگل کررہے تھے، ملزمان جنوبی پنجاب میں منشیات سپلائی میں ملوث ہیں جبکہ گرفتار ملزمان متعدد مقدمات میں مطلوب تھے ، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں