13

کسانوں کا دھرنے میں انوکھا احتجاج ، کان پکڑ کر اٹھک بیٹھک

وہاڑی‘جام پور‘راجن پور(نمائندگان پی این این اردو) پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدرملک ذوالفقار اعوان کا کسانوں کے ہمراہ احتجاجی دھرنا،احتجاجی کسانوں نے کان پکڑکراٹھک بیٹھک لگاکربھی احتجاج کیا،تفصیل کے مطابق وہاڑی میں پاکستان کسان اتحادکے مرکزی صدرملک ذوالفقاراعوان نے کسانوں کے ہمراہ واپڈا،جعلی زرعی ادویات ،جعلی کھادوں اورغیرمعیاری سیڈزکے خلاف وی چوک میں احتجاجی دھرنادے رکھاہے،ان کا کہنا ہے کہ جب ہم اپنے مطالبات منوانے کیلئے احتجاج کرتے ہیں توانتظامیہ ہمارے ساتھ مذاکرات کرکے مطالبات پورے کرنے کے وعدے کرلیتی ہے جیسے ہی ہم احتجاج ختم کرتے ہیں توانتظامیہ اپنے وعدے بھول جاتی ہے ان کاکہناکہ گزشتہ ماہ واپڈانے ضلع بھرکے کسانوں کے زرعی ٹیوب ویلزکوتقریباً33ہزاربوگس یونٹ ڈال کربل بھجوادیئے ہیں،جب ہم نے اس پراحتجاج کیاتوواپڈاحکام نے بل درست کرنے کاوعدہ کیالیکن اس وقت تک بل درست نہیں کئے گئے،بجلی پرچلنے والے زرعی ٹیوب ویل کاریٹ 5.35 روپے فی یونٹ کیا مقررجائے۔بند ٹیوب ویلوں کو فوری چلایا جائے،جعلی کھاد،ادویات اورسپرے کی فروخت پرپابندی عائدکرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے،کرپٹ واپڈاملازمین کوفوری طور پرضلع بدرکیا جائے،کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے واپڈاکمپلکس کے مین گیٹ پرپہنچ واپڈاحکام خلاف شدیدنعرہ بازی بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں