7

کسٹم کلکٹریٹ ملتان کی مالی سال 2020،21 میں سمگلنگ کیخلاف کارروائی،182 ملین روپے کا ہدف حاصل

ملتان،کسٹم کلکٹریٹ ملتان کی مالی سال 2020،21 میں سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،کلکٹر کسٹم منیزہ مجید نے کہا کہ مالی سال 2020،21 کیلئے 182 ملین روپے کا ہدف حاصل کرلیا،اسگلنگ کیخلاف کارروائی میں ڈیوٹی کی مد میں 319.19 ملین روپے اکھٹے کئے،کلکٹر کسٹم نے مزید کہا کہ اکھٹا کیا گیا ٹیکس گزشتہ مالی سال کی نسبت 75 فیصد زیادہ ہے،اینٹی سملگلنگ یونٹ نے 2020،21 میں 359 کارروائیاں کیں،انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں 4 ارب 30 کروڑ 8 لاکھ روپے کا سمگل سامان پکڑا گیا،پکڑے گئے سامان میں پٹرولیم مصنوعات ، ٹائر، منشیات، موبائل فونز ، کپڑا و دیگر اشیا شامل تھیں،مالی سال 2019،20 میں تقریبا 3 ارب کا نان کسٹم پیڈ سامان پکڑا گیا تھا،کلکٹر کسٹم منیزہ مجید نے کہا کہ 2020،21 میں کسٹم کلکٹریٹ کی کارکردگی 35 فیصد زیادہ رہی ہے،702 غیر قانونی پٹرول پپپس کو سیل،465 مالکان کیخلاف مقدمات درج کرائے گئے،انہوں نے کہا کہ ملتان ریجن کو سمگلنگ سے پاک کرنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں