11

کشمیروں کیلئے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،ایم ڈی واسا

ملتان(سٹاف رپورٹر)یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے واسا ہیڈ آفس شمس آباد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا،منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصراقبال،ڈائریکٹر ایڈمن موسی خان،سمیت سیوریج،واٹر سپلائی،ڈسپوزل اسٹیشنز کے افسران وملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی،بعد ازاں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصراقبال کی سربراہی میں واسا آفس سے ریلی نکالی گئی،ریلی کے شرکا نے کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیروں کیلئے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے نعروں پر مشتمل پینا فلیکس اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے اس دوران شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کی شدید مزمت کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے،اس موقع پر ایم ڈی واسا ناصراقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے دہشت گردی کا مظاہرہ کیا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے کئے جانے والے مظالم پر عالمی برادری خصوصاًمسلم امہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کر فیو اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے،انہوں نے کہا کہ آج پوری پاکستانی قوم نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے جس یکجہتی کا اظہار کیا ہے،ان تاریخی لمحات کی مثال نہیں ملتی انشاء اللہ بہت جلد کشمیریوں کو بھارتی جبر سے نجات ملے گئی،بعد ازاں واسا افسران و ملازمین نے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رضا ہال سے نکالی جانے والی ریلی میں شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں