9

کشمیریوں نے وزیراعظم کے نظریے کی واضح حمایت کی،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ غیور کشمیری عوام کا تہہ دل سے شکریہ، کشمیریوں نے وزیراعظم کے نظریے کی واضح حمایت کی،وزیر خارجہ شاہ محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں نے کشمیر سے جھوٹ اور کرپشن کی سیاست کا خاتمہ کیا، تحریک انصاف کشمیر کی خوشحالی کے وعدے کو عملی جامہ پہنائے گی،دوسری جانب معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جعلی راجکماری نہ مانوں کی رٹ لگائے ہوئے ہے، جعلی راجکماری کی بڑھکیں زمین بوس ہوگئیں، ن لیگ کا الیکشن میں دھاندلی کے سوالیہ نشان اٹھانا مضحکہ خیز ہے، ادارے وزیراعظم آزاد کشمیر کے حکم کے تابع رہے،فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جعلی راجکماری سرکاری وسائل پر کمپین چلاتی رہی، ن لیگ شکست قبول کرنے کا حوصلہ پیدا کرے، جعلی راجکماری نہ سیاستدان ہے اور نہ سپورٹس مین شپ کا جذبہ، ن لیگ کا مودی کیساتھ گٹھ جوڑ زمین بوس ہوگیا، انتشار کی سیاست کرنے والوں کو کشمیریوں نے مسترد کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں