10

کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کا انتقال ایک عہد کا خاتمہ ہے،عثمان بزدار

لاہور(بیورو رپورٹ)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کا انتقال ایک عہد کا خاتمہ ہے، سید علی گیلانی مرحوم نے آزادی کشمیر کو نئی جلا بخشی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سید علی گیلانی جیسے بہادر اور جرأت مند رہنما صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں، مرحوم شرافت، صداقت اور جرأت کے پیکر تھے، سید علی گیلانی کی تمام تر زندگی جدوجہد آزادی میں گزری، مرحوم کی پاکستان سے دلی وابستگی تھی، سید علی گیلانی کی مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے حوالے سے عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں