7

کشمیر اور فلسطین کے مسائل کا حل دنیاوی امن کا ضامن ہے،ارشد اقبال بھٹہ

ملتان،پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن و امیدوار صوبائی حلقہ 217 ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین دنیا کے سلگتے مسائل ہیں ان کا حل دنیاوی امن کا ضامن ہے،جس کیلئے اقوام متحدہ کلیدی کردار کا حامل ہے،دنیا کی بڑی طاقتیں اپنا اخلاقی فریضہ ادا کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر و فلسطین کے حل میں اپنا کردار ادا کریں اور دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا اصولی کردار ادا کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 63 سیتل ماڑی میں آزاد کشمیر و فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کانفرنس سے حجانی کوثر کونسلر،بلال بٹ،جاوید انصاری،چوہدری عزیز،حاجی پہلوان،محمد حنیف،محمد اسلم،اللہ رکھا،عابد علی دیگر نے بھی خطاب کیا ملک ارشد اقبال بھٹہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پہلے بھارت کشمیر کی سابقہ حیثیت بحال کرے اور ہمارے حکمران جمعہ کے جمعہ احتجاج کے بجائے عملی کردار ادا کریں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور دشمن ہماری شہ رگ پر انگوٹھا رکھ کردباؤ ڈال رہا ہے جس کی تکلیف صرف پاکستانی عوام محسوس کر سکتے ہیں اور وہ کررہے ہیں لیکن حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اقوام متحدہ اپنی ہی قراردادوں پر عملدر آمد کرانے میں ناکام ہے انہوں نے کہا کہ فلسطین پر بھی بربریت اور تشدد کی لہر کو دنیا کی مہذب قومیں محسوس نہیں کررہیں اور مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہو رہی ہیں ایسے میں اقوام متحدہ اپنا اصولی کردار ادا کرے اور کشمیر و فلسطین مسئلہ کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں