18

کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور ہماری رگوں میں ایک ہی خون دوڑتا ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کیلئے ہر وقت جنگ کو تیار ہیں،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا کی پانچویں بڑی طاقت ہیں اور ہم نے کشمیر کیلئے 4 جنگیں لڑی ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے لیے ہر وقت جنگ کیلئے تیار ہیں،دوسری جنگ عظیم کے بعد کسی ملک نے کسی علاقے پر قبضہ نہیں کیا،فواد چوہدری نے کہا کہ مودی آر ایس ایس کی سوچ کے مطابق چل رہے ہیں،آج سلامتی کونسل، یورپی یونین اور برطانوی پارلیمان میں کشمیر پر بات ہو رہی ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بطور وزیر اعظم مسئلہ کشمیر دنیا کے سامنے اجاگر کیا،کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور ہماری رگوں میں ایک ہی خون دوڑتا ہے،پاکستان کےعوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں