18

کشمیر کا بحران عالمی برادری کی بے حسی کا واضح ثبوت ہے،ندیم قریشی

ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے غیر قانونی طورپر مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کر کے انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے،یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے 5 اگست 2019 کو اقوام متحدہ کے ضابطوں کے برعکس اقدام کر کے اپنی جارحیت کا ثبوت دیا ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت کی اس ہٹ دھرمی اورغیر قانونی اقدام کو بین الاقوامی سطح پر پہلے بھی بے نقاب کیا ہے اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے اور وہاں اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے،مگر ان مشکل ترین حالات میں بھی مظلوم کشمیری مسلمانوں کے حوصلے بلند اور عزم جوان ہیں،رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ 22کروڑ پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اورکھڑے رہیں گے،ہمارے دل ان کے ساتھ دھڑکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ کشمیر کا بحران عالمی برادری کی بے حسی کا واضح ثبوت ہے،انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ حیات ہے اور پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے،ہم کشمیر ایشو پر اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹ سکتے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور حکومت کشمیری عوام کی سفارتی، سیاسی اوراخلاقی حمایت جاری رکھیں گے اور انشاءاللہ کامیابی کشمیری عوام کا مقدر بنے گی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات نے کہا کہ بے گناہ شہید کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا اور آزادی کشمیر کی صبح ضرور اور جلد طلوع ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں