22

کشمیر کی طرح کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھی تحریک انصاف ہی کامیاب ہو گی،ڈاکٹر روبینہ اختر

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی صدر ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن سے پہلے کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن تحریک انصاف کے لئے امتحان ہیں اور کشمیر انتخابات کی طرح کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھی ہم کامیاب ہوں گے، الیکشن مہم چلانے کے لئے خواتین پر جوش ہیں، اس سلسلہ میں مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، بہاول پور سے رابطہ ملک اور ملتان سے آصفہ سلیم اور غزل غازی کو ڈاکٹر روبینہ اختر نے کوارڈنیٹر کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ہیں اور آئندہ چند دنوں میں مہم کا آغاز کر دیا جائے گا، ڈاکٹر روبینہ اختر نے اس سلسلہ میں کنٹونمنٹ بورڈ کے پارٹی امیدواروں سے ملاقات کی، ملاقات ظہیر عباس، ملک عامر اور صفدر عباس کی موجودگی میں ہوئی جبکہ بہاول پور کے امیدواروں سے میٹنگ زوم پر کی گئی، ڈاکٹر روبینہ اختر نے مسلسل رابطوں کی یقین دہانی کروائی،کشمیر کی طرح کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھی پاکستان تحریک انصاف ہی کامیاب ہو گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں