11

کلین اینڈ گرین مہم کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے،چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا ہے کہ نجی کمپنیوں اور اداروں کے تعاون سے شجر کاری کر رہے ہیں،مخیرحضرات بڑھ چڑھ کر شجر کاری مہم میں حصہ لے رہے ہیں،جوخوش آئند ہیں، اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار نجی پیسٹی سائیڈ کمپنی سے ملاقات کے موقع پر کیا،ملاقات میں پی ایچ اے اور نجی کمپنی نے شہر میں بڑی تعداد میں شجر کاری کیلئے تعاون پر اتفاق کیا،چیئر مین پی ایچ اے نے مزید کہا کہ شہر میں شجر کاری میں پی ایچ اے سے تعاون کریں،مخیرحضرات اور نجی کمپنیاں بڑھ چڑھ کر شجر کاری میں حصہ لے رہی ہیں،اُنھوں نے مزید کہا کہ نرسری کی بھی استداد کار بڑھا رہے ہیں۔ اگلے سال پی ایچ اے نرسری میں مزید درخت تیار کر ے گا،جبکہ پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بھی شجر کاری جاری رکھے گے،کلین اینڈ گرین مہم کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں