5

کمرشل پلازہ کی تعمیر کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت 22 ستمبر تک ملتوی

میلسی شہر میں کمرشل پلازہ کی تعمیر کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت،ہائیکورٹ ملتان بنچ نے سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کردی،عدالت عالیہ کا کہنا ہے کہ
اگر پیٹشنر کا استحقاق بنتا ہے تو تعمیرشدہ بلنڈنگ منہدم کرنے کا حکم بھی دیا جاسکتا ہے،عدالت عالیہ میں غلام حسین نے درخواست دائر کی تھی،درخواست گزار نے کہا کہ 1962 میں واپڈا نے میلسی میں ہیڈ سائفن کی تعمیر کے لئے رقبہ حصول اراضی ایکٹ کے تحت حاصل کیا،اس منصوبے کی تکمیل کے بعد جو رقبہ بچ گیا اسے حساس ادارے نے اپنی تحویل میں لے لیا،اب بعض افسران سرکاری رقبے سے ملحقہ چھ کینال 8 مرلے کے رقبہ پر کمرشل پلازہ تعمیر کرنا چاہتے ہیں،جبکہ انہوں نے یہ رقبہ خرید کیا ہے اور نہ ہی لیز پر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں