10

کمشنرملتان ناقص کارکردگی والے اسسٹنٹ کمشنرز پر برہم،ڈویژن کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز سے کارکردگی رپورٹ طلب

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان جاوید اختر محمود ناقص کارکردگی والے اسسٹنٹ کمشنرز پر برہم ہوئے،کمشنر ملتان نے ڈویژن کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کا اجلاس طلب کر لیا، کمشنر ملتان نے ڈویژن کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز سے کارکردگی رپورٹ طلب کر لی،کمشنر ملتان کا تمام اسسٹنٹ کمشنر کو ریونیو اہداف کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ آج ہی جمع کروانے کا حکم دیا گیا،30 فیصد سے کم کارکردگی والے اسسٹنٹ کمشنرز کو اظہار ناراضگی کا نوٹس جاری کیا جائے گا ،50 فیصد سے کم کارکردگی والے اسسٹنٹ کمشنرز کو شوکاز جاری کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں