11

کمشنرملتان کا بااثر زمیندار کیجانب سے چرواہے پر بہیمانہ تشدد کا نوٹس،ڈی سی خانیوال سے رپورٹ طلب

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے بااثر زمیندار کی جانب سے چرواہے پر بہیمانہ تشدد کا سخت نوٹس لیتے ہوئےڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی سے رپورٹ طلب کر لی،انہوں نے وقت پر میڈیکل رپورٹ جاری نا ہونے پر بھی انکوائری کا حکم دیا،کمشنر نے واضح کیا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے،ڈی سی خانیوال جلد رپورٹ پیش کریں تاکہ واقع میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں