15

کمشنرملتان کا گرانفروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا حکم،ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے ڈپٹی کمشنرز کو گرانفروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا،مراسلہ میں لکھا گیا کہ ضلع خانیوال اور ضلع لودھراں میں ماہ جولائی میں گراں فروشوں کیخلاف 2 ،2 ایف آئی آر درج کرائی گئیں،ضلع ملتان میں 2071 چھاپے، ضلع خانیوال میں 1004 چھاپے مارے گئے جو کہ انتہائی کم ہے ڈپٹی کمشنرز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بہتر بنائیں،ضلعی افسران بازاروں میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں،اس بارے بات کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا کہ حکومت پنجاب کی گرانفروشوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کے واضح احکامات ہیں،اشیائے خوردونوش کی قلت میں ملوث کمیشن مافیا کو جیل بھجوائیں،عوام کی جیبیں کاٹنے والے گراں فروشوں ہمدردی کے مستحق نہیں۔ضلعی افسران منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو بھی مانیٹر کریںجو ریٹ تاجروں کے ساتھ مل کر طے کیا جائے اس پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔قیمت پورٹل ایپ پر موصول شکایات پر فوری کارروائی کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں