7

کمشنرملتان کی زیرصدارت واسا کی کارکردگی بارے اجلاس،گٹروں کے ٹوٹے ڈھکن 48 گھنٹوں میں تبدیل کرنیکی ڈیڈ لائن

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے واسا کو گٹروں کے ٹوٹے ڈھکن تبدیل کرنے کیلئے 48 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دیدی،انہوں نے افڈران کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ کی صورت میں متعلق افسر کیخلاف کارروائی کی جائے گی،ان خیالات کا اظہار کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے واسا کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ سیوریج لائنوں سے گیس کا اخراج نا ہوپانا کراؤن فیلئر کا باعث بنتا ہے،واسا سیورج لائنوں میں کسی ایک مقام پر گیس کے اخراج کیلئے جالی نما ڈھکن لگائے،ملتان۔خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام راؤنڈ 2 کے دوسرے ہفتے نکاسی آب کے آغاز سے ہی واسا کی کارکردگی مانیٹرنگ شروع کر دی گئ ہے،عوامی شکایات کو دوری حل کیا جائے،کوئی افسر عوامی شکایت کا متحمل نہیں ہوسکتا،واسا تمام ڈسپوزل سٹیشنز پر جنریٹر فعال رکھے جائیں،شہر میں جاری سیوریج لائنوں کی تبدیلی، واٹر لائنوں، ٹیوب ویلز کی اپ گریڈیشن پر کام تیز کیا جائے،بعد ازاں ایم ڈی ناصر اقبال کی جانب سے کمشنر ملتان کو بریفنگ دی گئی،ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں