10

کمشنرڈاکٹر ارشاد کا پیراں غائب روڈ پر کراؤن فیلئیر کا معائنہ،رات تک مرمت کرنیکا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے پیراں غائب روڈ پر کراؤن فیلئیر کے مقام کا دورہ کیا اور رات تک مرمتی کام مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے،انہوں نے کہا کہ سیوریج کی بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی کیلئے 2.2 بلین روپے کے منصوبے جاری ہیں،سیوریج لائنوں سے گیس کا اخراج نا ہونا کراؤن فیلئیر کا باعث بنتا ہے،واسا سیورج لائنوں کے کسی ایک مقام پر جالی دار ڈھکن لگائے،اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ایم ڈی واسا نے کہا کہ کراؤن فیلئیر کا واقعہ 36 انچ قطر کی بوسیدہ لائن پر ہوا ہے،سیوریج لائن 30 سالہ پرانی ہے،بعدازاں کمشنر نے شہر کے مختلف مقامات پر نکاسی آب کا جائزہ لیا اور شہریوں سے بات چیت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں