14

کمشنر ارشاد احمد،ڈپٹی کمشنر عامر خان کا تعلیمی اداروں کا دورہ،کلاس رومز میں سہولیات کا جائزہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے صحت و تعلیم کے شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف تعلیمی اداروں اور ہیلتھ مراکز کا دورہ کیا،اس سلسلے میں کمشنر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے شہباز شریف ہسپتال کا دورہ کیا،اس موقع پر کمشنر نے شہریوں کو دستیاب صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا اور کورونا ویکسی نیشن سنٹرز بڑھانے کا حکم دیا،کمشنر نے حکم دیا کہ مریضوں کیلئے مفت ادویات اور علاج و معالجہ یقینی بنایا جائے گا،تاکہ حکومت کے ویژن پر صحیح معنوں میں عملدرآمد کرایا جاسکے،قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے دورے کے دوران ہسپتال کی فارمیسی میں ادویات کے سٹاک کی انسپکشن کی اور کہا کہ شہباز شریف ہسپتال اور گائنی ہسپتال کو مثالی علاج گاہ بنائیں گے،بعد ازاں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے پائلٹ سیکنڈری سکول کا بھی دورہ کیا،کمشنر ارشاد احمد نے کلاس رومز میں بچوں کیلئے سہولیات کا جائزہ لیا اور طلباءکو کورونا ویکسین کی افادیت کے حوالے سے لیکچر بھی دیا،کمشنر ملتان کا کہنا تھا کہ طلبا اپنے والدین کو کورونا ویکسین لگوانے کیلئے قائل کریں،تاکہ اس موذی مرض کا خاتمہ کیا جاسکے،علاوہ ازیں کمشنر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے گرلز کالج چونگی نمبر 14 کا بھی دورہ کیا اور تعلیمی سہولیات کا جائزہ کیا،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے پائلٹ سیکنڈری سکول اور گرلز کالج میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودے بھی لگائے اور ملکی سلامتی کیلئے دعا مانگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں