8

کمشنر ارشاد احمد،ڈپٹی کمشنر عامر کریم کا برن یونٹ کا دورہ،صحت سہولیات اور مختلف وارڈز کا معائنہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی جانب سے صحت کی سہولیات کی موثر مانیٹرنگ جاری ہے،اس سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان نے برن یونٹ کا دورہ کیا اور صحت کی سہولیات، مخلتف وارڈز کا معائنہ کیا،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ہسپتال بلڈنگ کی تعمیر و مرمت کے موثر اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ برن یونٹ میں مکمل میڈیکل فیکلٹی اور پیرا میڈیکل سٹاف موجود ہے،پلاسٹک سرجری اور برن کا مکمل علاج و معالجہ جاری ہے،جبکہ آرٹیفیشل سکن سمیت تمام سرجریاں کی جارہی ہیں،ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان نے کہا کہ برن یونٹ اس خطے کے ہزاروں مریضوں کو ریلیف فراہم کررہا ہے،انتظامیہ نے ہسپتالوں میں سہولیات کی سخت مانیٹرنگ شروع کی ہے،آتشزدگی کے واقعات روکنے کیلئے ایل پی جی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرینگے،برن یونٹ میں سائیکالوجی بحالی سنٹر کو فعال کرنے کے اقدامات بھی کرینگے،اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد، ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے مریضوں اور لواحقین سے ہسپتال میں دستیاب سہولیات بارے بات چیت کی جبکہ ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں