15

کمشنر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم کا سبزی منڈی کا دورہ،نیلامی کے عمل کا جائزہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کے ہمراہ سبزی منڈی کا اچانک دورہ کیا،اس موقع پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کو چیک کیا،کمشنر نے ٹماٹر،پیاز اور پھلوں کی مارکیٹ میں سپلائی چین چیک کرنے کی ہدایت بھی کی ،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ہول سیل پوائنٹ پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی محنت پر کمیشن مافیا کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے،ضلعی انتظامیہ عام مارکیٹ میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائے،کمشنر ملتان نے کہا کہ ہول سیل پوائنٹس پر اعلی معیار کی اشیائے خوردونوش دستیاب ہیں،جہاں سے شہری سستے ریٹس پر اشیائے خوردونوش خرید سکتے ہیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر مہنگائی کنٹرول کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرینگے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سبزی اور غلہ منڈی میں اجناس کی سپلائی اور رسد پر کڑی نظر ہے،شہری سرکاری نرخوں پر خریداری کرکے مہنگائی مافیا کی حوصلہ شکنی کریں،بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے پرائس میکنزم پر بریفنگ بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں