19

کمشنر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم کا شجاع آباد کا دورہ،مراکز صحت اور ریونیو سنٹر کا معائنہ


ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کے ہمراہ تحصیل شجاع آباد کا طویل دورہ کیا،اور مراکز صحت اور سکولوں کے ہنگامی دوروں کے ساتھ ریونیو و اراضی سنٹرز کا بھی معائنہ کیا اور انکے معاملات پر بریفنگ لی اور شعبے وزٹ کئے،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ناصر شہزاد ڈوگر بھی انکے ہمراہ تھے،کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کے ہمراہ دورے کے آغاز میں سکندر دیہی مرکز مال پہنچے اور شہریوں کو فرد ملکیت اور اراضی انتقلات کی فراہمی کا جائزہ لیا،انہوں نے دیہی مرکز مال پر آئے شہریوں سے ملاقات کی اور موقع پر انکی شکایات کا ازالہ کیا،اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے دیہی مرکز مال پر اراضی ریکارڈ کی سہولیات فراہم کی ہیں،شہری اپنی دہلیز پر پراپرٹی ریکارڈ اور فرد ملکیت حاصل کرسکتے ہیں،ڈاکٹر۔ارشاد احمد نے کہا کہ دیہی مراکز مال پر نئے بھرتی ہونے والے پٹواری بھی تعینات کئے گئے ہیں،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ دیہی مرکز مال کو کمیونٹی سنٹرز کی طرز پر اپ گریڈ کرینگے،شہریوں کی آگاہی کیلئے ملکیتی کاغذات کے حصول کا طریقہ کار وضح کیا گیا ہے،قبل ازیں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اراضی لینڈ ریکارڈ سنٹر شجاع آباد پہنچے اور سنٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے سنٹر کے امور پر بریفنگ بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں