10

کمشنر ارشاد احمد اور ڈی سی عامر خان کا کڈنی سنٹر کا دورہ،دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد، ڈی سی عامر کریم خان نے ملتان انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کا دورہ کیا، ادویات کے سٹاک،ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا،اس موقع پر انہوں نے مریضوں اور لواحقین سے بات چیت کی،کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ حکومت پنجا ب کی ہدایت پر صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں،آن لائن سسٹم کے تحت ادویات کی فراہمی کی مکمل مانیٹرنگ کی جارہی ہے،کڈنی ٹرانسپلانٹ سے اس خطے کے لاکھوں مریضوں کو نئی زندگی ملے گی،ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان نے کہا کہ معاملے کی نزاکت،عوامی مسائل سمجھتے ہوئے عملی اقدامات کریں،ملتان انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز میں روزانہ ہزاروں مریض شفایاب ہورہے ہیں،کڈنی ہسپتال سے گردے کی مفت پیوندکاری سے غیر قانونی دھندہ کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی،ایم ایس کڈنی انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر علی عمران نے کہا ہے کہ ملتان انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز میں گردے کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کیا گیا،مریض کو ایک سال تک مفت ادویات فراہم کی جائیں گی،ایک سال میں گردہ پیوندکاری کے 24 مفت آپریشن کئے جائیں گے،ملتان انسٹیٹیوٹ آف کڈی ڈیزیزکو گردہ کی پیوندکاری کی اجازت ملنا اعزاز ہے،انسانی اعضاءکی منتقلی کے عمل کو محفوظ ترین بنانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں،اس موقع پر ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں