23

کمشنر ارشاد احمد اور ڈی سی عامر کریم خان کا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ،کارڈیالوجی توسیعی بلاک میں تاخیر پر کنٹریکٹر کی سرزنش


ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انتظامیہ کو منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کا خصوصی ٹاسک دیا ہے،اس سلسلے میں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد ،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ہنگامی دورے کئے،انہوں نے کارڈیالوجی توسیعی بلاک میں تاخیر پر کنٹریکٹر کی سخت سرزنش کی اور بلیک لسٹ کرنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ تاخیری حربے اپنانے پر سخت کارروائی کی جائے گی،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ شہر اولیا میں صحت کے میگا منصوبوں کی جلد تکمیل بارے کوشاں ہیں،مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال،کارڈیالوجی سنٹر توسیعی بلاک، نشتر میڈیسن سٹوریج بلاک سمیت متعدد منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے،عوام کو صحت کی سہولیات کی سہل فراہمی کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے،صحت کے شعبے میں بہتری پر وزیراعلیٰ پنجاب کا خاص فوکس ہے، منصوبوں کی تکمیل میں کوالٹی پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا،مقرر وقت میں سکیموں کی تکمیل سے عوام کے ٹیکس کا پیسہ بچایا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ کمشنر آفس کی جانب سے منصوبوں کی تکمیل کیلئے مکمل معاونت فراہم کی جارہی ہے،ملٹی سٹوری میڈیسن سٹوریج بلڈنگ اپنی طرز کا جدید منصوبہ ہے جس سے ادویات کو بہتر طریقے سے سائنسی بنیادوں پر سنبھالا جاسکے گا،ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان نے کہا کہ منصوبوں میں خطے کے کلچر کو اجاگر کیا جائے،سکیموں کی تکمیل کیساتھ ہی مشینوں کے ٹینڈر کھولے جائیں،عمارت کی تعمیر مکمل ہوتے ہی مشینری انسٹال کی جائے بصورت دیگر منصوبے سے شہریوں کو فائدہ نہیں ملتا،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر منصوبوں کی انسپکشن کی جارہی ہے،منصوبوں کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے فوری آگاہ کریں اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے سکیموں کی تکمیل مقررہ وقت میں یقینی بنائی جائے،اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 3 ارب روپے سے زائد لاگت سے200 بیڈز مدر اینڈ چائلڈ کئیر ہسپتال کو اپریل 2023 تک مکمل کرلیا جائے گا،عمارت کی پائلنگ کا کام شروع کردیا گیا ہے،کارڈیالوجی ہسپتال کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ توسیعی بلاک میں او پی ڈی اپریل تک فعال کردی جائے گی،3 ارب روپے کی لاگت سے کارڈیالوجی ہسپتال توسیعی منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے،چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں توسیعی بلاک کی تعمیر سے ہسپتال میں 208 بیڈز کا اضافہ ہوگا جبکہ پرانے بلاک میں 279 بیڈز فعال ہیں،ڈاکٹروں، نرسوں کا رہائشی بلاک بی زیر تعمیر ہے،نشتر2 میں بیسمنٹ، گراؤنڈ فلور،پہکی دوسری منزل کا عمارتی کام مکمل کیا جاچکا ہے،اس موقع پر وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی ڈاکٹر رانا الطاف، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عرفان انجم و دیگر متعلقہ افسران موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں