8

کمشنر ارشاد احمد کا اندرون شہر کی 5 یونین کونسلز کا دورہ،صفائی کی حالت میں بہتری لانے کی ہدایت

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہداہت پر شہر اولیا میں صفائی و سیوریج سمیت ترقیاتی منصوبوں کی چیکنگ کا آغاز کردیا،کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد ضلعی انتظامیہ اور محکموں کے افسران کے ہمراہ علی الصبح شہر کی 5 یونین کونسلوں کا دورہ کیا،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی بھی ہمراہ تھے،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے پی ایچ اے، واسا، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی افسران کو موقع پر طلب کیا اور اندرون گلیوں میں پیدل چل کر صفائی صورتحال کا جائزہ لیا،انہوں نے واسا کو گٹروں کے ٹوٹے ڈھکن تبدیل،نکاسی آب یقینی بنانے ، پی ایچ اے کو گرین بیلٹس کی صفائی، درختوں کی تراش خراش،ویسٹ میجمنٹ کمپنی کو پوری استعداد کار سے صفائی کی حالت میں بہتری لانے کی ہدایت کی،انہوں نے کہا کہ ہفتے میں دو روز اعلی الصبح فیلڈ وزٹ کروں گا،فنڈز ، ہیومن ریورس کی کمی کا مسلئہ ہر محکمے کو ہوتا ہے۔دستیاب وسائل میں بہتریں نتائج دینا قابلیت ہے،شہریوں کو حکومتی اقدامات کے ثمرات نظر آنے چاہئیں،ڈی سی ملتان عامر کریم خان نے کہا کہ شہراولیاء کے شہریوں کو صفائی،سیورج کی سروس ڈیلوری میں بہتری نظر آئے گی،خوشگوار ماحول شہری کا بنیادی حق ہے،ضلعی محکموں کو عوامی خدمت کیلئے کارکردگی مزید بہتر کرنی ہوگی،شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے محکمے مشترکہ پالیسی ترتیب دیں،اعلیٰ الصبح دوروں کا مقصد فیلڈ میں موثر مانیٹرنگ سے عوام کو ریلیف دینا ہے،بعدازاں شام میں کمشنرڈاکٹر ارشاد احمد، ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے احکامات پر عملدرآمد چیک کرنے کیلئے بھی قلعہ کہنہ قاسم اور اطراف کا اچانک دورہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں