13

کمشنر ارشاد احمد کا خانیوال کا دورہ،مختلف اداروں میں سروس ڈیلیوری کا جائزہ

خانیوال(نمائندہ پی این این اردو)حکومت پنجاب کی ہدایت پر کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد ڈویژن کے سرکاری اداروں میں سرخ فیتہ کلچر کے خاتمہ کیلئے متحرک ہوگئے،خانیوال کے اداروں میں سروس ڈیلیوری کا جائزہ لینے کے لئے انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،اراضی ریکارڈ سنٹر،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج،گورنمنٹ ماڈل سکول،رورل ہیلتھ سنٹر کا اچانک معائنہ کیا،انہوں نے زیر تعمیر سڑکوں کے کام کا بھی معائنہ لیا اور ہائی ویر حکام کو کام جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات دیئے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی بھی ان کے ہمراہ تھے،کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن پر حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے،سکولوں اور کالجز میں 15 سے 18 سال تک کی عمر کے جتنے بچے ہیں ان کی ویکسینیشن جل مکمل کی جائے،ڈی ایچ کیو ہسپتال وزٹ کے دوران انہوں نے ہسپتال میں مزید بہتری کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ ملتان واپسی پر تمام احکامات پر عملدرآمد از خود چیک کروں گا،خانیوال شہر اور مضافاتی علاقوں سڑکوں کے کام چیک کرتے ہوئے کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے میگا پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے خصوصی ٹاسک سونپا ہے،بعد ازاں انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا بھی سرپرائز وزٹ کیا اور فردات و انتقالات کے اجرا سمیت سائلین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا،کمشنر نے کہا کہ رشوت وصولی کی شکایت پر ذمہ دار کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،کمشنر نے موقع پر موجود سائلین سے بھی سہولیات اور عملہ کے رویہ بارے دریافت کیا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں