17

کمشنر ارشاد احمد کا دولت گیٹ تا بی سی جی مختلف مقامات کا دورہ،کوڑا کرکٹ فوری اٹھانے کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر فیلڈ انسپکشن کا سلسلہ جاری ہے،کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے علی الصبح شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا،واسا، میونسپل کارپوریشن، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، محکمہ ڈویلپمنٹ اور دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے دولت گیٹ تا بی سی جی چوک مختلف مقامات کا دورہ کیا،انہوں نے ممتاز آباد فلائی اوور کے اطراف سے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر فوری اٹھانے کے احکامات دئیے، جنہیں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے بعدازاں صاف کروا دیا،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد سے شہریوں نے ملاقات کی،اپنے مسائل بیان کئے جس پر انہوں نے کہا کہ موجودہ وسائل میں شہریوں کے مسائل کے حل اور بہترین سہولیات کی فراہمی بارے عملی کوشش کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں