10

کمشنر ارشاد احمد کا رورل ہیلتھ سنٹر مخدوم رشید کا اچانک دورہ،لواحقین سے سہولیات بارے گفتگو


ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے رورل ہیلتھ سنٹر مخدوم رشید کا اچانک دورہ اور ادویات کے سٹاک،ڈاکٹرز پیرامیڈیکل سٹاف کےحاضری رجسٹرز چیک کئے،انہوں نے مریضوں،لواحقین سے دستیاب سہولیات بارے بات چیت کی،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ سوشل میڈیا پر عوامی شکایت کے ازالہ کیلئے دیہی مرکز صحت کا دودہ ۔کیا ہے،تمام محکموں خصوصاً محکمہ تعلیم و صحت کی جانچ کیلئے ہنگامی دورے کئے جارہے ہیں،تاکہ سروس ڈیلوری کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بہترین سہولیات تک سہل رسائی دینے بارے عملی طور پر کوشاں ہے،صحت کے شعبے میں بہتری کےلئے انقلابی اقدام کئے جارہے ہیں،علاوہ ازیں کمشنر نے کورونا ویکسینیشن،خسرہ ویکسینیشن کاؤنٹر چیک کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں