10

کمشنر ارشاد احمد کا شمس آباد چوک، عید گاہ،شاہ شمس پارک اور اطراف کا دورہ،پانی لائن کی لیکج پر واسا پربرہم

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے صبح سویرے یوسی 7,8,9 کا دورہ کیا،انہوں نے پیدل شمس آباد چوک، عید گاہ،شاہ شمس پارک اور اطراف کا جائزہ لیا،کمشنر نے گٹروں کے ٹوٹے ڈھکنوں،پانی لائن کی لیکج پر واسا پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ فوری مرمت کی جائے،انہوں نے شہریوں سے شہر کی صفائی، سیوریج بارے بات چیت کی اور کہا کہ حکومت پنجاب شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے کوشاں ہے،افسران حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے محنت کریں،کمشنر کا شاہ شمس پارک میں جاری ترقیاتی کاموں کی جلد تکمیل کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ30 ستمبر تک پارک کی جھیل کو اصل حالت میں بحال کیا جائے،شہریوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پارکوں کی تزئن و آرائش لازم ہے،کمشنر نے ویسٹ مینجمنٹ کو پوری استعداد کار کیساتھ کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی محکمے شاہراہوں پر دوران کام وارننگ بورڈ نصب کریں،بغیر وارننگ بورڈ کام کرنے والے محکموں کی غفلت پر کارروائی ہوگی،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی اور متعلقہ افسران اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں