14

کمشنر ارشاد احمد کا شہر بھر کی سڑکوں کی حالت زار کا معائنہ،زیر تعمیر منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنیکا الٹی میٹم

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے شاہراہوں کے زیر تعمیر منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر اولیاء میں فاصلے سمیٹنے کیلئے سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے،تعمیراتی کام کی کوالٹی پر سمجھوتہ برداشت نہیں،شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر سڑکوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،ان خیالات کا اظہار کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے شہر بھر کی سڑکوں کی حالت زار کا معائنہ کرنے کیلئے دورے کرتے ہوئے کیا،کمشنر نے زیر تعمیر متی تل دورایہ سڑک کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ متی تل روڈ کی تعمیر سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ تک رسائی آسان ہو جائے گی،روڈ کی جلد تعمیر کے لئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، بعد ازاں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے شیر شاہ بائی پاس N70 تا M4 موٹروے زیر تعمیر دو راہیہ سڑک کا بھی دورہ کیا اور بریفنگ لی،اس موقع پر انہی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ متی تل دو راہیہ سڑک 95 کروڑ 11 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جارہی ہے،کھاد فیکٹری تا وومن یونیورسٹی تک روڈ کا 4.80کلو میٹر حصہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،شیر شاہ بائی پاس تا M4، روڈ کی لمبائ 6 کلومیٹر ہے اور اس سڑک پر 58 کروڑ 99 لاکھ روپے لاگت آئے گی،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی، ایکسئین ہائی ویز ہمایوں مسرور بھی ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں