7

کمشنر ارشاد احمد کا شہر میں صفائی کے مثالی انتظامات یقینی بنانے کا حکم،ڈی سی کو ازخود نگرانی کی ہدایت

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے شہر میں صفائی کے مثالی انتظامات یقینی بنانے کا حکم دیا ہے اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کو کمپنی کی کارکردگی کی ازخود نگرانی کی ہدایت کی ہے،انہوں نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ایک ہفتے میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اور ملبہ جات کی صفائی کا ٹاسک مکمل کرے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ کی بریفنگ لیتے ہوئے کیا،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان اور منیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فخر الاسلام ڈوگر بھی ہمراہ تھے،منیجنگ ڈائریکٹر فخرالسلام ڈوگر نے کمپنی کے معاملات پر تفصیلی بریفننگ دی،کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محدود وسائل میں شہری یونین کونسلز میں بہتر صفائی کررہی ہے،افرادی قوت اور مشینری کی کمی پوری کرکے کارکردگی میں مزید اضافہ کیا جائے،ارشاد احمد نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا دائرہ کار نواحی علاقوں تک بھی بڑھایا جائے گا،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ اندرون شہر سمیت گنجان آباد علاقوں میں خصوصی سکواڈ تشکیل دیا جائے اور جدید مشینری کی خریداری کیلئے پروکیورمنٹ کا بھی فوری آغاز کیا جائے،عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ کمپنی میں کرپشن اور بوگس حاضریوں کا کلچر دفن کرینگے،اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فخر الاسلام ڈوگر نے کہا کہ مشینری اور عملہ صفائی کی کمی پوری کرنے کیلئے بورڈ نے منظوری دے دی،جلد کمپنی کو درکار وسائل حاصل کرلئے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ شہری یونین کونسلز میں صفائی کے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں اور شکایات کا سو فی ازالہ یقینی بنایا جارہا ہے،اس موقع پر کمشنر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کمپنی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں