12

کمشنر ارشاد احمد کا شہر کا دورہ،قلعہ کہنہ پر ٹوائلٹس میں پانی کی عدم فراہمی پر برہم

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،انہوں نے قلعہ کہنہ پر ٹوائلٹس میں پانی کی عدم فراہمی پر برہمی کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ سپورٹس گراؤنڈ میں پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے،شہریوں کو چہل قدمی کیلئے خوشگوار ماحول فراہم کیا جائے،واسا گھریلو صارفین کو پانی کی فراہمی یقینی بنائے،صاف پانی کے پائیپوں کی لیکج کی فوری مرمت کی جائے،صاف پانی زندگی ہے، شہریوں کی صحت کیلئے واسا اقدامات کرے،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے گلیوں میں جاکر صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا،پی ایچ اے کو پارکوں اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو اہم شاہراہوں کیساتھ گلیاں صاف کرنے کا بھی حکم دیا،انہوں نے کہا کہ تمام محکمے باہمی ربط کیساتھ حکومتی پالیسی کے ثمرات عوام تک پہنچائیں،پی ایچ اے، کارپوریشن، سپورٹس، ڈویلپمنٹ افسران موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں