13

کمشنر ارشاد احمد کا عام خاص باغ اور اطراف کا دورہ،صفائی و نکاسی آب کا جائزہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے علی الصبح عام خاص باغ اور اطراف کا دورہ کیا،قور صفائی، نکاسی آب کا جائزہ لیا،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، واسا،پی ایچ اے،میٹروپولیٹن کارپوریشن، ڈویلپمنٹ حکام ہمراہ تھے،کمشںر نے شہریوں سے بات چیت کی اور انکے مسائل کے حل بارے یقین دہانی کروائی،شہریوں نے کمشنر کے علی الصبح دوروں کو بھی سراہا،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے واسا حکام کو پانی لیکج کے فوری سدباب کا حکم دیا،انہوں نے کہا کہ فیلڈ میں نکل کر حالات کا جائزہ لینے سے شہریوں کے حقیقی مسائل کا ادراک ہوتا ہے،وحدت کالونی سے صرف 5 روز میں 200 ٹن کوڑا کباڑ اٹھایا گیا،تمام افسران عوامی رابطہ بہتر کرکے مسائل حل کریں اور حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے محنت کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں