8

کمشنر ارشاد احمد کا علی الصبح مختلف علاقوں کا دورہ،ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنیکا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،انہوں نے لودھی کالونی واٹر فلٹریشن پلانٹ کا جائزہ لیا اور کہا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹس پر فلٹر تبدیلی بارے معلومات واضح آویزاں کی جائیں،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے نواب پور روڈ پر جاری واسا کے ترقیاتی منصوبے کا دورہ کیا اورشہریوں کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئےمنصوبہ کو جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے سلطان آباد پارک ،لودھی کالونی پارک، پیر خورشید کالونی پارک کا دورہ کیا اور کہا کہ پارکوں کو بہتر بنا کر عوام کو تفریح کے بہترین مواقع فراہم کررہے ہیں،سیداں والا بائی پاس اور اطراف کے دورے کے موقع پر کمشنر ملتان نے کہا کہ سیداں والا چوک تا ہیڈ محمد والہ کو دو راہیہ کرنے کی منظوری دی جاچکی ہے،11کلومیٹر روڈ پر 1 ارب 18کروڑ روپے لاگت آئے گی، کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد سے شہریوں نے ملاقات کی اور ،مسائل بیان کئے، اس موقع پر کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ دستیاب وسائل میں شہریوں کے مسائل حل کرنے بارے کوشاں ہیں،واسا، پی ایچ اے، کارپوریشن، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی افسران ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں