11

کمشنر ارشاد احمد کا غلہ و سبزی منڈیوں،ہول سیل ڈیلرز کی سپلائی لائن کی چیکنگ کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے کمر کس لی،غلہ و سبزی منڈیوں،ہول سیل ڈیلرز کی سپلائی لائن کی چیکنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے طلب و رسد کے نظام کو شفاف بناکر کمیشن مافیا کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے احکامات جاری کردئیے،ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان نے ہول سیل ڈیلرز، آڑھتیوں، ریٹیلرز، پولٹری فارم ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں آڑھتی، ہول سیل ڈیلزز کو پرائس لسٹ آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی گئی،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ذخیرہ اندوز،کمیشن مافیا کڑے احتساب کیلئے تیار ہوجائیں،چکن،سبزیاں ،دالوں سمیت اشیائے خوردونوش کی سستی سپلائی چین یقینی بنائی جائے،ہول سیل ڈیلرز عوام کا احساس کرتے ہوئے سستی سپلائی ممکن بنائیں،چکن کی قیمتوں میں استحکام رکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنرز اقدامات کریں اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد سرکاری ریٹس کا نوٹیفیکیشن کریں،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ مقامی اجناس کی مارکیٹ میں گراں فروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،حکومت پنجاب نے مہنگائی کنٹرول کرکے عوام کو براہ راست ریلیف دینے کا ٹاسک دیا ہے،منڈی سے کریانہ تک اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے،حکومت کی ہدایت اب پر بڑے گراں فروش احتساب کے ریڈار پر آئیں گے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قمر الزماں قیصرانی، اسسٹنٹ کمشنرز مبشر الرحمان، خواجہ عمیر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں