28

کمشنر ارشاد احمد کا ملتان پبلک گرلز و بوائز سکول کا دورہ،اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کیلئے مانیٹرنگ سسٹم لاگو کرنے کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ملتان پبلک گرلز ، بوائز برانچ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کیلئے مانیٹرنگ سسٹم لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ملتان پبلک کو نامور ادارہ بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،ادارے کا معیار تعلیم بہتر کرنے کیلئے اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ملتان پبلک سکول میں فعال کالج کیمپس کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ ادارے کو تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے مثالی بنائیں گے،انہوں نے گرلز برانچ میں زیر تعمیر کیفیٹیریا، کلاس رومز کا دورہ کیا۔ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد بھی ہمراہ تھے،جبکہ پرنسل ملتان پبلک سکول عظمی خان نے کمشنر کو بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں