12

کمشنر ارشاد احمد کا مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کا خصوصی فوکس مہنگائی اور گراں فروشی کو کنٹرول کرنے پر ہے،عوام کو ریلیف دینے کیلئے ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز مہنگائی کے خاتمے میں بھرپور اقدامات کریں،انہوں نے کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ سرکاری ریٹس پر عملدرآمد کیلئے کریک ڈائون کو مزید تیز کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس میں منعقدہ وڈیو لنک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے پرائس کنٹرول میکنزم پر بریفننگ بھی دی،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد حقانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولٹری سمیت پھلوں اور سبزیوں پر خصوصی فوکس رکھا جائے تاکہ عام آدمی پر مہنگائی کا بوجھ نہ آئے،انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے عام آدمی کیلئے ارزاں نرخوں کے نفاذ کا ٹاسک دیا ہے اس مقصد کے حصول کیلئے ہول سیل پوائنٹس اور سہولت بازاروں کو مکمل فعال رکھا جائے اور بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے،کمشنر نے کہا کہ آٹا اور چینی کی بلاتعطل سپلائی کیلئے سٹیک ہولڈرز سے رابطہ رکھا جائے اور کسی بھی قلت کی صورت میں فوری ایکشن لیا جائے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشی کیخلاف علم جہاد بلند کررکھا ہے اب تک گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف لاکھوں روپے جرمانے عائد کرکے درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے تمام فلور ملز سے آٹے کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے،عامر کریم خان نے کہا کہ ٹماٹر سمیت سبزیوں کی پیدوار اور سپلائی پر کڑی نظر ہے اس سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بڑے گراں فروشوں پر ہاتھ ڈالنے کا ٹاسک دیا ہے،اس موقع پر ڈویڑن کے ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اضلاع میں پرائس میکنزم پر بریفنگ بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں