12

کمشنر ارشاد احمد کا وحدت کالونی کی باؤنڈری وال، گیٹ ، پلرز کی تعمیر مکمل کرنیکا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان کے ہمراہ وحدت کالونی کے مسائل کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے وحدت کالونی کی باؤنڈری وال، گیٹ ، پلرز کی تعمیر مکمل کرنے کا حکم دیا،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ویسٹ میجمنٹ کمپنی کو وحدت کالونی کی بہترین صفائی یقینی بنائے،واسا کالونی میں پانی لیکج کا فوری سدباب کرے،جلد دورہ کرکے ازخود احکامات پر عملدرآمد چیک کروں گا،ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے جامع منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے،تاریخی مقامات سمیت مرکزی شاہراہوں، چوکوں کو دیدہ زیب بنایا جارہا ہے،کمشنر ملتان کے وژن کے تحت مثالی صفائی انتظامات جلد دکھائی دینگے،متعلقہ محکموں کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں