11

کمشنر ارشاد احمد کا ڈپٹی کمشنرز کو ریونیو سرکاری واجبات کی فوری ریکوری کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنرز کو ریونیو سرکاری واجبات کی فوری ریکوری کا حکم جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ آبیانہ،سٹامپ ڈیوٹی اور پراپرٹی ٹیکس سمیت تمام اہداف سو فیصد حاصل کئے جائیں،انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ریکارڈ میں شناختی کارڈ کے اندراج کی رفتار بڑھائی جائے تاکہ شہریوں کو انکی پراپرٹی کے حوالے سے ریکارڈ کی فوری فراہمی یقینی بنائی جاسکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان ڈویژن کے ریونیو سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں سمیت ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز نے بھی شرکت کی،کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ دیہی خدمت مال پر ریونیو سے متعلق تمام سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے،حکومت پنجاب نے دیہی سطح پر عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے خدمت مراکز مال کے انقلابی منصوبے کی بنیاد رکھی ہے اس منصوبے کے ثمرات حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچنے چائیں،ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ڈویژن میں پٹواریوں کی 2 سو خالی نشستوں پر فوری بھرتی مکمل کی جائے اور پرموشن کے حقدار ریونیو سٹاف کو فوری ترقیاں دی جائیں،کمشنر ملتان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں ملتان ڈویژن کی ریونیو کے حوالے سے ریکنگ میں بہتری آئی ہے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی کیلئے جائیدادوں کی ضبطی کا عمل شروع کردیا ہے اب نادہندگان ریونیو واجبات جمع کروائے بغیر جائیدادوں کی خرید و فروخت نہیں کرسکیں گے،اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز خانیوال،لودھراں اور وہاڑی نے ریونیو ریکوری پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں