24

کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ملتان کا سبزی منڈی کا دورہ،سبزیوں و پھلوں کی نیلامی کا معائنہ


ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے خود فیلڈ میں نکل پڑے،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کے ہمراہ سبزی منڈی کا اچانک دورہ کیا اور سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا معائنہ کیا،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے پرائس میکنزم اور رسد پر تفصیلی بریفننگ بھی دی،کمشنر نے اس موقع پر ڈپٹی سبزی منڈی میں قائم ہول سیل پوائنٹ کا بھی جائزہ لیا،کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈویژن بھر میں مہنگائی روکنے کیلئے موثر اقدامات جاری ہیں،حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہول سیل پوائنٹس اور کسان پلیٹ فارم پر کنٹرول ریٹس پر اشیائے خوردونوش میسر ہیں،کمشنر ملتان نے بتایا کہ منڈی سے مارکیٹ تک ارزاں نرخوں پر بلاتعطل فراہمی یقینی بنارہے ہیں،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ نیلامی کا عمل شفاف بناکر کسانوں کو انکی محنت کا ثمر دینگے،پولٹری،آٹا اور چینی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے پرائس مجسٹریٹس کو ٹارگٹ دے دیا،عامر کریم خان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرے گی،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے تفصیلی بریفننگ بھی دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں