10

کمشنر جاوید اختر اور ڈی جی اہم ڈی اے قیصر سلیم کا نانڈلہ چوک تا سیوڑہ چوک کو دورویہ کرنے کا افتتاح

ملتان(سٹاف رپورٹر)شہر اولیا کی اہم شاہراہ نانڈلہ چوک تا سیوڑہ چوک کو دورویہ کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے،زیر تعمیر سڑک پر اسفالٹ ڈالنے کا آغاز کردیا گیا،کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے سڑک کی تعمیر کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا،ڈائریکٹر جنرل ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی قیصر سلیم اور چیئرمین ایم ڈی اے راناعبد الجبار بھی ہمراہ تھے،کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ سیوڑہ چوک پر 450 سے زائد مولسری اور تبوبیا کے تیار درخت لگائے گئے،نالہ پر میڈین بنا کر مقامی اقسام کے تیار درخت لگانے کا وعدہ پورا کردیا،ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو ہیڈ محمدوالہ سے ملانے والی اہم شاہراہ کی کشادگی ،تعمیر و مرمت مکمل کر کے 1 ہفتے میں سٹیٹ آف دی آرٹ سڑک بنا کر شہریوں کو تحفہ دیں گے،مقررہ وقت میں سڑک کی تعمیر پر کمشنر نے ڈائریکٹر ایم ڈی اے کو شاباش دی اور کہا کہ ایم ڈی اے پر شہر کی ترقی کی ذمہ داری ہے،ڈی جی ایم ڈی اے نے کہا کہ 1.60 کلومیٹر زیر تعمیر سڑک پر 7 کروڑ 80 لاکھ روپے لاگت آئی ہے،32 فٹ سے سڑک بڑھا کر 46 فٹ کی گئی ہے اور 36 سٹریٹ لائٹس پولز لگائے جارہے ہیں،شہر کی اہم شاہراﺅں اور سروس روڈز کی حالت بہتر کرنا اولین ترجیح ہے،چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اس خطے کی ترقی کے خواہاں ہیں،ایم ڈی اے شہر کی ترقی بارے عملی اقدامات کررہا ہے، اس موقع پر ڈائریکٹر انجینئرنگ غلام نبی، منعم سعید اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں