20

کمشنر جاوید اختر محمود،آر پی او خرم علی کا ممتاز آباد جلوس روٹ اور مرکزی کنٹرول روم کا دورہ،سکیورٹی کا جائزہ


ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ اور پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے 9 محرم الحرام پر مکمل الرٹ رہے اور تمام جلوس و مجالس کا پرامن طور پر انعقاد کیا گیا،محرم انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر جاوید اختر محمود نے آر پی او سید خرم علی کے ہمراہ ممتاز آباد جلوس سمیت شہر کے مخلتف علاقوں میں مجالس کا دورہ کیا اور سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات چیک کئے،کمشنر جاوید اختر محمود 9 محرم الحرام پر ڈپٹی کمشنر آفس پہنچے اور آر پی او سید خرم علی کے ہمراہ مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اور اے ڈی سی جنرل قمر الزمان قیصرانی نے کنٹرول روم کے میکنزم پربریفننگ بھی دی،کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے کہا کہ محرم الحرام کے تمام جلوس اور مجالس پرامن ماحول میں منعقد ہورہی ہیں،شرپسندی سے نمٹنے کیلئے پولیس اور انتظامیہ نے سیکورٹی صورتحال پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے،شہر کا امن خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا،جاوید اختر محمود نے کہا کہ ممتاز آباد سمیت 9 محرام الحرام کے تمام مرکزی جلوس پرامن انداز میں رواں دواں رہے جس کا کریڈٹ ضلعی انتظامیہ و پولیس کو جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ پولیس اور سکیورٹی اداروں نے قیام امن کیلئے مثالی انتظامات کئے ہیں،تمام روٹس پر عزاداروں کی سہولت کیلئے میڈیکل کیمپس سمیت دیگر سہولیات کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے،اس موقع پر آر پی او سید خرم علی کا کہنا تھا کہ سخت موسم میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکاروں کا عزم مثالی ہے،جلوسوں اور مجالس کے داخلی و خارجی راستوں کی بھرپور سکریننگ کی جائے،تاکہ کوئی شرپسند اس حساس گھڑی کا فائدہ نہ اٹھا سکے،سید خرم علی نے کہا کہ تمام اضلاع کے حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کمیرے نصب کئے گئے ہیں،کنٹرول روم کے ذریعے تمام ادارے کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ماتمی جلوسوں کے منتظمین اور امن کمیٹی کے ارکان سے مکمل رابطے میں ہیں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں قانون فوری حرکت میں آئے گا،قبل ازیں اپنے دورے کے دوران کمشنر جاوید اختر محمود نے کنٹرول روم کے انتظامات پر اظہار اطمینان بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں