15

کمشنر جاوید اختر محمود سے عامر ڈوگر کی ملاقات،محرم الحرام کے انتظامات اور ترقیاتی کاموں بارے تبادلہ خیال کیا گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر مثالی امن و امان کے قیام کیلئے سیاسی قیادت اور مذہبی رہنما ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور انتظامیہ کو انکی بھرپور معاونت حاصل ہے،کمشنر نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے شرپسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس میں چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر سے ایک ملاقات میں کیا،ملاقات میں محرم الحرام کے انتظامات اور ترقیاتی کاموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا کہ حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی ریڈ الرٹ رکھنے کے احکامات دئیے ہیں،ملکی صورتحال کے پیش نظر امن کی بحالی کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اضلاع کے سیاسی و مذہبی عمائدین کی بھرپور معاونت حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے،کمشنر کا کہنا تھا کہ مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر لائسنس داران سے مشاورت کے ساتھ تعمیراتی کام جاری ہیں جو ہر صورت محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں سے قبل مکمل کرلئے جائیں گے،اس موقع پر چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ علما کرام اور سیاسی قیادت قیام امن کیلئے انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،کیونکہ محرم الحرام مثالی بھائی چارے،برداشت، اور مذہبی رواداری کے مظاہرے کا پیغام ہے،عامر ڈوگر نے کہا کہ امن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے مذہبی ہم آہنگی اور دینی تعلیمات کے مطابق دوسروں کے عقیدوں کا احترام کرنے کاپیغام عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،ملاقات میں امن کے فروغ کیلئے امن کمیٹی اور علماءکرام کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں