13

کمشنر جاوید اختر محمود سے ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم کی ملاقات،شہر کی تعمیر و ترقی بارے تبادلہ خیال کیا گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود سے نئے تعینات ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم نے ملاقات کی،ملاقات میں شہر کی تعمیر و ترقی بارے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا،کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے قیصر سلیم کو ملتان میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اس خطے کی ترقی کے خواہاں ہیں،ایم ڈی اے انتہائی اہم ادارہ ہے اور شہر کی ترقی میں اس کا کلیدی کردار ہے،کمشنر آفس شہر کی ترقی کیلئے ایم ڈی اے کو بھرپور معاونت فراہم کرے گا،ڈی جی ایم ڈی اے نے کہا کہ شہر کی ترقی کا عزم لیکر ایم ڈی اے کا چارج سنبھالا ہے۔ ایم ڈی اے شہر کی ترقی بارے جنگی بنیادوں پر کام کرے گا،انفراسٹرکچر کی بہتری،پبلک کو ریلیف،ون ونڈو اپریشن کی فعالی میری ترجیحات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں