10

کمشنر جاوید اختر محمود کا افسران کو ریونیو اہداف بہتر بنانے کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کی زیر صدارت ریونیو معاملات بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا،کمشنر ملتان نے افسران کو ریونیو اہداف بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ریونیو معاملات میں بہتری لائی جائے،انہوں نے ریونیو ریکارڈ میں شناختی کارڈ اندراج میں سستی والے اسسٹنٹ کمشنرز کو تنبیہہ جبکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسسٹنٹ کمشنرز کو شاباش بھی دی،اجلاس میں ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنرز ریونیو موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں