11

کمشنر جاوید اختر محمود کا عوامی ریونیو کچہری کا دورہ،شہریوں کے مسائل حل کرنے بارے احکامات

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان ڈویژن میں 11ویں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد ہوا،کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے عوامی ریونیو خدمت کچہری کا دورہ کیا،انہوں نے شہریوں کی شکایات سنی اور حل بارے احکامات دیئے،انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرخ فیتہ کلچر کے خاتمے بارے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں،گزشتہ10 کچہریوں میں 12097 درخواستیں موصول ہوئیں اور 11927 حل کی گئیں،76 درخواستیں عدالتی کیسز،دیگر قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے زیر التوا ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی ویژن کے تحت کام کر رہے ہیں،عوام کی کچہری میں شرکت کو دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے جو کہ حکومتی پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کا واضح ثبوت ہے،کورونا ویکسینیشن کا سنٹر بھی ریونیو خدمت کچہری کے باہر قائم کردیا ہے،کمشنر جاوید اختر محمود نے بتایا کہ عوام کیلئے فرد ملکیت اور وراثت کے حصول کا عمل سہل بنایا جارہا ہے،لینڈ ریونیو و دیگر سرکاری واجبات کی ریکوری بہتر کی جارہی ہے،ریونیو معاملات و ریکوری افسران کا بنیادی کام ہے،افسران عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں،اس موقع پر ڈی سی ملتان علی شہزاد، ایڈیشنل کمشنر طیب خان، اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر،اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر،سب رجسٹرار جمیل حیدر ، کامران بخاری تحصیلدار،قانونگو، پٹواری عملہ لینڈ ریکارڈ بھی موجود تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں