17

کمشنر جاوید اختر محمود کا واسا حکام کو مون سون میں الرٹ رہنے کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے واسا حکام کو مون سون میں الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بارش کے پیش نظر تمام مشینری فیلڈ میں بھیجی جائے،تیز بارش کے دوران واسا نکاسی آب کو ہر صورت یقینی بنائے۔تمام اہم شاہراہوں،نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کلئیر کروایا جائے،واسا اپنی مشینری فنکشنل کرے اور ڈسپوزل پر جنریٹر کا انتظام کرے،کمشنر جاوید اختر محمود نے ضلعی افسران کو نکاسی آب کے عمل کی مانیٹرننگ کا ٹاسک سونپتے ہوئے کہا کہ از خود بھی شہر کا دورہ کر کے حالات مانیٹر کروں گا۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ بارشوں کے موسم میں تمام حفاظتی تدابیر اپنائیں اور گھروں میں پانی جمع نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی کی افزائش نہ ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں