16

کمشنر جاوید اختر محمود کا وحدت کالونی میں شجرکاری مہم کا افتتاح

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ ملتان میں گرین بیلٹس کے ساتھ ساتھ روڈ سائیڈ پر شجر کاری کر رہے ہیں،جن جن مقامات پر شجر کاری کی ضرورت ہے،وہاں پر شجر کاری کو یقینی بنا رہے ہیں،اُنھوں نے ان خیالا ت کا اظہار وحدت کالونی میں پپل کے 40درختون کی شجر کاری کے موقع پر کیا،اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید شفقت رضااور ڈائریکٹر ہارٹی یکلچر چوہدری غلام نبی بھی موجود تھے،کمشنر ملتان نے مزید کہا کہ ماہ اگست میں بھر پور شجر کاری کریں گے،اور یکم اگست سے 31دسمبر تک شجر کاری جاری رہیں گی،جن میں لاکھوں کی تعداد میں درخت لگائے گے اور ڈی جی پی ایچ اے نے اس موقع پر کہا کہ پی ایچ اے شہر کو سر سبز شاداب بنانے کیلئے پر عزم ہے۔گرین بیلٹس اور پارکوں میں اور اس کے ساتھ ساتھ روڈ سائیڈپر بھی شجر کاری کو یقینی بنا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں