16

کمشنر ملتان ارشاد احمد سے چیئرمین پی ایچ اے کی ملاقات،شہر کی خوبصورتی بارے گفتگو

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیئرمین پی ایچ اے ملتان اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا ہے کہ ملتان شہر کے بیوٹیفیکشن پلان پر تیزی سے عمل درآ مد جاری ہے،اس سلسلے میں مزید اقدامات کریں گے،کمشنر ملتان شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کے لئے پر عزم ہیں،انہوں نے ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان سے ملاقات کے موقع پر کیا،اعجاز حسین جنجوعہ نے مزید کہا کہ شہر کے چوکوں اور گرین بیلٹس تزین وآ رائش کے لئے مزید تیز کریں گے،بابر چوک اور ناردن بائی پاس کی طرح دیگر چوکوں کو بھی خو بصورت بنائے گے،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور پی ایچ اے شہر کی خوبصورتی میں اضا فہ کے لئے اقدامات کرتے رہے گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں