9

کمشنر ملتان ارشاد احمد سے ڈی جی خان،سخی سرور اور کوہ سلیمان کے وفد کی ملاقات

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد سے ڈی جی خان سخی سرور کوہ سلیمان کے وفد نے ملاقات کی،وفد نے کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کو ڈی جی خان ڈویژن میں تعیناتی کے دوران بہترین خدمات عوامی مسائل حل اور ترقیاتی منصوبوں کے تکمیل پر خراج تحسین پیش کیا،وفد نے کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد کو وفد نے روائتی بلوچی پگڑی بلوچی شال پہنائی،کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی ڈی جی خان ڈویژن میں بھرپور خدمات پر وفد خراجِ تحسین پیش کیا،وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی ڈی جی ڈویژن میں تعیناتی پر لوگوں کے دلوں پر راج کیا،کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈی جی خان ڈویژن میں عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے دن رات محنت کی،کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کو ڈی جی خان ڈویژن کے لوگ بہت یاد کرتے ہیں،کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈی جی خان ڈویژن میں تعیناتی کے دوران بھرپور عوامی مسائل حل کئے،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ڈی جی خان ڈویژن کی طرح ملتان کی ترقی میں بھی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اپنا کردار ادا کر رہے ہیں،کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق سرخ فیتہ کلچر کے خاتمہ کیا جارہا ہے،کمشنر آفس کے دروازے ہر خاص و عام کیلئے کھلے ہیں،از خود فیلڈ میں جاکر تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کا جائزہ لیتا ہوں، شہریوں سے بات چیت کرکے ان کے مسائل کا ادراک ہوتا ہے اور میسر وسائل میں انکو حل کرنے بارے ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے،ڈی جی خان ڈویژن میں تعیناتی کے دوران اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ نکتان ڈویژن میں تعیناتی باعث فخر ہے اور ہر ممکن کوشش ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں